مصطفی کمال

ہم مجبور ہوگئے ہیں کہ سڑکوں پر آکر اپنے فیصلے کریں، مصطفیٰ کمال

کراچی (پاک صحافت) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مطفٰی کمال نے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  لوگ تنگ آچکے ہیں لوگ پریشان ہیں، ہم مجبور ہوگئے ہیں کہ سڑکوں پر آکر اپنے فیصلے کریں، قانون نافذ کرنے والوں کی قربانیوں کے ساتھ ہماری بھی قربانیاں ہیں، ہمارے 7 کارکنوں نے اپنے خون سے را کو روکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے چیئرمین مطفٰی کمال نے مرتضی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس محرم کے بعد پیپلزپارٹی کی زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔پیپلزپارٹی نے سندھ کو زرداری کی جاگیر بنادیا ہے، سندھ کو سندھو دیش نہیں بننے دیں گے، صوبے میں معاشی بدحالی عروج پر ہے۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ  پی پی نے کراچی اور حیدرآباد میں غیر منتخب ایڈمینسٹیٹر تعینات کئے، لسانیت کے نعروں سے پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچے گا۔پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، بلاول را کا نام کیوں نہیں لیتے کیا را سے ان کی سیٹنگ ہے،  نائن زیرو پر جاکر جب اجرک پہنائی تھی تب بلاو ل کو نہیں پتا تھا؟

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے