مریم اورنگزیب

یہ حکومت غیر جمہوری، آمرانہ و فسطائی سوچ کی مالک ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران شفقت اور عامر میر حراست میں لیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقدین کو دباو میں لانےکیلیے اختیارات کا غیرقانونی استعمال کیاجارہاہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سچ بولنے پر ڈٹے باضمیر افراد کا غائب کیاجانا انتہائی قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران شفقت اور عامر میر کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کو مطابلہ کر دیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرفتاریاں عمران صاحب کے براہ راست حکم پر ہوئیں، یہ حکومت غیرجمہوری ، آمرانہ و فسطائی سوچ کی مالک ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے  کہا کہ عامر میر اور عمران شفقت کو فوری رہا کیاجائے، عمران صاحب اور ان کے ترجمان سچ بولنے والےصحافیوں پر غصےمیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  عمران صاحب کتنے سچ بولنے والوں کو گھروں سے اٹھائیں گے،ہر گھر سے سچ کی آواز بلند ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے