سپریم کورٹ

منشیات پُرامن معاشرے کے لیے بڑا خطرہ ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ نے ایک کیس کے تحریری فیصلے میں منشیات کو امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ منشیات پُرامن معاشرے کے لیے بڑا خطرہ ہے، منشیات سے حاصل رقم دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منشیات فروشی کے مجرم کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شواہد موجود ہوں تو منشیات کے مقدمات میں تکنیکی رکاوٹیں حائل نہ ہونے دی جائیں، منشیات کی لعنت معاشرے میں گہری جڑیں پکڑ چکی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ منشیات سے بالخصوص نوجوانوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں اور منشیات فروش عناصر کا ہاتھ روکنے کے لیے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منشیات کے مقدمات میں غیر ضروری چیزوں کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے