ترجمان دفتر خارجہ

عام انتخابات: برطانیہ، امریکا اور یورپی یونین کے بیانات پر وزارت خارجہ کا ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے عام انتخابات پر امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے دیے گئے بیانات پر وزارت خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔ ہفتے کے روز جاری کردہ پریس ریلیز میں وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ مختلف ممالک اور تنظیموں کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق بیانات دیے گئے۔

پریس ریلیز کے مطابق ہم حیران ہیں کہ ان بیانات میں منفی تاثر دیا جارہا ہے، یہ افراد انتخابی عمل کی پیچیدگی کو نہیں جانتے، یہ بیانات اس ناقابل تردید حقیقت کو نظر انداز کرتے ہیں کہ پاکستان نے عام انتخابات پرامن اور کامیابی کے ساتھ کروائے۔ وزارت خارجہ کے مطابق انتخابات کے دوران پاکستان سنگین سکیورٹی خطرات سے نمٹا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ان کی جانب سے دیے گئے کچھ بیانات حقیقت پر مبنی بھی نہیں تھے، پولنگ کے روز پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں تھی، صرف موبائل سروس دہشت گردی کے واقعات سے بچنے کے لیے بند کی گئی تھی۔

عام انتخابات نے یہ واضح کردیا کہ بہت سے لوگ جو خدشات ظاہر کررہے تھے وہ سب غلط تھے۔ وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایک مستحکم اور جمہوری معاشرے کی تعمیر کے عزم کے تحت انتخابات کا انعقاد کیا، ہم اپنے دوستوں کے کارآمد مشوروں کو اہمیت دیتے ہیں لیکن انتخابی عمل کی تکمیل سے قبل منفی تبصرہ کرنا بے بنیاد اور ٹھیک نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکا سمیت برطانیہ اور یورپی یونین نے انتخابی عمل کی غیر شفافیت پر اُٹھنے والے سوالات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے