حافظ حمداللہ

ن لیگ کی راولپنڈی کی ایک سیٹ 15 سیٹوں پر بھاری ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے جو راولپنڈی میں سیٹ جیتی ہے وہ ایک سیٹ پی ٹی آئی کی پندرہ سیٹوں پر بھاری ہے، اصلی شکست تحریک انصاف کو ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق کھلاڑیوں کو موجودہ کھلاڑیوں نے شکست دی، مبارکباد کس بات کی دی جا رہی ہے؟۔ دھاندلی کا شور شرابا کرنے والوں کو اخلاقی شکست ہوئی ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف 2018 میں جیتی گئی نشستوں پر ہی دوبارہ جیتی ہے بلکہ انہیں اپنی ہی پانچ نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، مسلم لیگ (ن) نے جو ایک سیٹ راولپنڈی میں جیتی وہ 15 سیٹوں پر بھاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے عمران خان جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے