مولانا فضل الرحمن

امریکہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

مانسہرہ (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ امریکہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا چاہتا ہے، امریکہ سے دوستی کا مطلب پاک چین اقتصادی راہداری کا خاتمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کا قبلہ امریکہ ہے اور ملک کو سب سے زیادہ نقصان امریکہ نے دیا ہے۔ ہماری معیشت پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا قبضہ ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں کبھی بھی الیکشن آزادانہ طور پر نہیں ہوئے ان میں بیوروکریسی اور فوج مداخلت کرتی ہے، فوج کو سرحدوں پر دیکھنا چاہتے ہیں، ان کا کام پولیس کے ساتھ کھڑا ہونا نہیں ہے ،فوج ہمارے لئے قابل احترام اور محترم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت چار پوائنٹ پر لائی گئی ہے جس میں اسرائیل کو تسلیم کرنا، تحفظ ناموس رسالتﷺ قانون کو ختم کرنا، سی پیک کا خاتمہ اور قرآن و سنت کے خلاف بل لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے