الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی تمام نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا

لاہور (پاک صحافت) الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی تمام 296 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی 138 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 137 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی 10 اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب اسمبلی کی 8 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ضیاء اور تحریک لبیک پنجاب اسمبلی کی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے