شاہد خاقان عباسی

پالیسز کو درست کرنے کی ضرورت ہے، ایسے کام نہیں چلے گا۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پالیسز کو درست کرنے کی ضرورت ہے، ایسے کام نہیں چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 4 برس میں کچھ نہیں کیا۔ سیاستدانوں سمیت کسی کو ملکی حالات کا احساس نہیں، جس ملک میں نیب جیسا ادارہ ہو گا وہ ملک نہیں چل سکتا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی برآمدات میں 20 ارب ڈالرز اضافہ کرنے، کاروبار بڑھانے کی ضرورت ہے مگر حکومت تاجروں کو کچھ نہیں دے سکتی۔ حکومت انڈسٹری اور کاروبار کے لیے زمین مفت پر لیز پر دے، ڈالر نیچے نہیں آئے گا، سپلائی اینڈ ڈیمانڈ کا ایشو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے جو حالات ہیں ہم کسی ایوارڈ کے حقدار نہیں، ہمارے ملک میں ایوارڈ بانٹے جاتے ہیں، یوم آزادی پر 600 سے زائد ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے