شہباز شریف

بشیر میمن کے ہوشربا انکشافات نے میرے مؤقف کی تصدیق کر دی ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بیشر میمن کے انکشافات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے سابق سربراہ بشیر میمن کے انکشافات نے نیب نیازی گٹھ جوڑ سے متعلق میرے مؤقف کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق شہباز شریف نے بشیر میمن کے انکشافات پر  ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ بشیر میمن کے ہوشربا انکشافات نے میرے مؤقف کی تصدیق کر دی ہے، بہت پہلے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ قائم ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ گٹھ جوڑ بے بنیاد مقدمات بنانے اور قائدین کو جیل بھجوانے کے لیے سرگرم ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی حقیقت اور احتساب کے نام پر ڈھونگ بے نقاب ہو گیا ہے۔

واضح رہےکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے  وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہاکہ بشیر میمن کے عمران نیازی سے متعلق انکشافات شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، بشیر میمن کے انکشافات کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ملوث کرداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ہے غداری، دانستہ طور پر اپنے ہی ملک کو افراتفری اور انتشار کا شکار کرنا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے