مریم اورنگزیب

نالائق نااہل فیلڈ وزیراعظم کارکردگی کے ایوارڈ دے رہا ہے، شرم آنی چاہئیے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نالائق نااہل فیلڈ وزیراعظم کارکردگی کے ایوارڈ دے رہا ہے ، شرم آنی چاہئیے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جب تک فیل وزیراعظم گھر نہیں جائے گا معیشت ، دفاع ، خارجہ ، پیٹرولیم اور توانائی اطلاعات سب فیل ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  وزیراعظم عمران خان کے وزیروں کو کارکردگی اسناد دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ نہیں اپنی فیلڈ کارکردگی پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  عوام کے ساتھ مذاق ہے ، عمران خان کو کارکردگی کے نہیں آٹا ، چینی بجلی ، گیس ، دوائی چوری کے ایوارڈ دینے چاہئیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ  فیل وزارتیں نہیں فیل عمران صاحب کی وزارت عظمیٰ ہے، جو جو وزیر فیل ہوئے ہیں وہ دُکھی نہ ہوں مزید چوری ، لوٹ مار اور جھوٹ پہ توجہ دیں۔جن جن وزارتوں سے عوام کو ریلیف ملنا تھا سب فیل ، اور ایوارڈ کارکردگی کے ، عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ ان کی کارکردگی صرف جھوٹ بولنا، قوم کو دھوکہ دینا اور لوٹنا ہے، اب کارکردگی سرٹیفکیٹ دینے کا نہیں گھر جانے کا وقت ہے عمران صاحب۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے