رانا ثناء اللہ

نواز شریف ابھی واپس نہیں آئے کہ حکومت کی ٹلی بج چکی ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ قائد  نواز شریف ابھی واپس نہیں آئے  کہ حکومت کی ٹلی بج چکی ہے ، عمران نیازی سمیت ہر وزیر اور ترجمان کا بیان صرف نواز شریف  اور شہباز شریف ہی ہوتا ہے ۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا خوف انہیں سونے نہیں دیتا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی حکومت کو کرپٹ ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ   نالائقی ، نا اہلی اور کرپشن کے سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں ،  آپ نے جو کرنا ہے کریں ، جو کہنا ہے کہیں آپ کو جانا تو پڑے گا، جن کا اپنا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں، وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں ۔

واضح رہے کہ ابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں  مزید کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف بس الزام ہی ہیں، ثبوت کوئی نہیں ،قوم نواز شریف کے استقبال کیلئے چشم براہ ہے ، نوازشریف آئیں گے تو عمران نیازی ،شیدا ٹلی اورکرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا  کہ پاکستان تحریک انصاف بطور جماعت قانونی طور پر ختم ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے