شازیہ مری

ملک پر مسلط تاریکی دور کا خاتمہ ہونے پر عوام کو مبارکباد دیتی ہوں۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال سے ملک پر مسلط تاریکی دور کا خاتمہ ہونے پر عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، اب عوام کو ظلم و جبر سے نجات ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمان کو بے اثر کر کے شخصی آمریت قائم کی تھی۔ عمران خان نے کرسی بچانے کی خاطر ملک کے خارجہ امور داو پر لگا دیئے ہیں، کسی ملک نے دھمکی آمیز خط نہیں لکھا، ایک سفارتی مراسلہ ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ سفارتی مراسلے کا جواب سفارتی طریقے سے دینے کے بجائے اسے کرسی بچانے کے لیئے استعمال کیا جا رہا ہے، بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو آئینی راستے فارغ کریں گے، بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تین سال عوام کو رلایا ہے اب اس کے رونے کا وقت ہے، عمران کو ہٹانے کی وجہ اس کی اپنی بے حسی اور نالائقی ہے، کوئی بیرونی سازش نہیں، نالائق وزیراعظم کی وجہ سے ملک عالمی سطح پر تنہا ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے