شہید

سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خودکش بمبار نے گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرائی۔ دھماکے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں بزدلانہ حملہ کیا تھا۔ میرعلی کے مقام پر دہشت گردوں نے ہفتے کو سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی شہید ہوگئے تھے، جبکہ فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے