علامہ طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ طاہر اشرفی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اسرائیلی مصنوعات ہیں ان کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے، ہماری وزارت خارجہ کو ماضی کی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان کی جو حیثیت ہے اس کے مطابق ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

حافظ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ ہم امت کو متحد کرنے کی ہر کوشش کو قبول کریں گے، اسرائیل اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم کررہا ہے، وقت آگیا ہے کہ اب فلسطین کا معاملہ حل ہو اور مقبوضہ کشمیر کا معاملہ بھی حل ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ فلسطین کے ساتھ یکجہتی میں شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے