قمر زمان کائرہ

عمران خان کیساتھ مشروط مذاکرات نہیں کریں گے۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہم مشروط مذاکرات کسی صورت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جب عمران خان صاحب وزیراعظم بنے تو ہم نے تب بھی ان سے کہا کہ تعاون کے لئے تیار ہیں مگر یہ کہتے تھے کہ این آر او مانگ رہے ہیں، ہماری حکومت آئی تو بھی ہم نے کہا کہ مذاکرات کرتے ہیں، سیاسی لڑائیاں ہوں یا ادارہ جاتی، لڑائیوں سے حل نہیں نکلتے، مذاکرات ہی ایک راستہ ہوتا ہے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ خاں صاحب ماننے کو تیار نہیں، ان کی زبان کی تلخی تک کم نہیں ہوتی، وہ آج بھی ہمیں گالیاں دیتے ہیں جو بھی ان کے الفاظ ہیں، چور، ڈاکو وغیرہ وغیرہ، حکومت کے کچھ لوگ بھی تلخ بات کر جاتے ہیں، ہماری طرف سے تلخ باتیں ہوتی ہیں مگر ہم تلخی کا آغاز نہیں کرتے، حکومت نے اپنے عوام، بیرون ملک کے سرمایہ کار اور دیگر ایمبیسڈرز کو مطمئن رکھنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے