طلال چوہدری

دنیا کے 70 ممالک میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا تجربہ ناکام رہا، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کر دیا، طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت سے مخاطب ہو کر کہا کہ  آپ آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر بیٹھے ہیں، اس بار یہ ممکن نہیں، دنیا کے 70 ممالک میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا تجربہ ناکام رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر جانا نہیں بلکہ ووٹ چوری کرنا چھوڑنا ضروری ہے۔  اس موقع پر طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کیا الیکشن کمیشن آئین سے ہٹ کر فیصلہ کرے گا؟ کیا الیکشن کمیشن ووٹ کی سیکریسی پامال کرے گا؟

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق مزید کہنا تھا کہ ووٹ چور نے ای وی ایم کے ذریعہ ایک اور راہ نکالنے کی کوشش کی ہے، آپ نے سینیٹ میں بھی اوپن بیلٹ پر زور لگایا تھا۔ آخر میں طلال چوہدری  نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کے سب سے شفاف الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے