کورونا وائرس

ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4825 افراد میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد  8 لاکھ 452 تک جا پہنچی ہے، تاہم فعال کیسز کی تعداد 89219 ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 70 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد  17 ہزار 187 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 9.61 فیصد رہی۔ خیال رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4234 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 94034 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 278545 ہوگئی ہے جب کہ 4599 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 290788 ہے اور 7990 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 21743 اور ہلاکتیں 232 ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 114077 اور 3134 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 16591 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 462 افراد انتقال کر گئے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5258 اور 105 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 73450 ہے اور اب تک 665 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے