حمزہ شہباز

عمران نیازی کھلاڑی نہیں، کھلنڈرے ہیں، حمزہ شبہاز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی کھلاڑی نہیں، کھلنڈرے ہیں۔ پاکستانی عوام دیکھ رہے ہیں کہ عمران نیازی کے جھوٹ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے اس ملک کے ساتھ کھیل کھیلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عمران نیازی اور اس کے ترجمان روز نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی ترجمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تم روز نیا شوشہ چھوڑو لیکن پاکستانی عوام تمھیں نہیں چھوڑے گی۔ اس آدمی نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے لیے لانگ مارچ کریں گے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ عمران خان نے نوازشریف، شہباز شریف کو جیل میں ڈالا کوئی بات نہیں لیکن اس نے پاکستان کے بچوں سے انتقام لیا اس کا حساب ہو گا۔ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ لوگ آئی ایم ایف کی غلامی کرنے جا رہے ہیں۔ اس نئے پاکستان مین کھلواڑ ہوا ہے، کسان آج رل گیا ہے۔ اس نے پاکستان کو برباد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے