کورونا وائرس

ملک میں کورونا وائرس بے قابو، مجموعی ہلاکتیں 14 ہزار سے تجاوز

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر بے قابو ہو گئی،  24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 61 کورونا کے مریض دم توڑ گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38858 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3946 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 64 ہلاکتیں ہوئیں۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی اور وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.15 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور یہ تعداد 14028 تک جا پہنچی ہے جب کہ مجموعی کیسز 6 لاکھ 40988 تک جاپہنچے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد 37985 ہے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2747 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 588975 ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 53684 ہے اور اب تک 554 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 263815 ہوگئی ہے جب کہ 4482 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں، جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 205314 ہے اور 6099 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19395 اور ہلاکتیں 205 ہوچکی ہیں۔ خیال  رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 81787 اور 2246 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 12016 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 339 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4977 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے