مصدق ملک

عمران خان کا کالا دھن بھی سفید اور عام آدمی کا سفید دھن بھی کالا، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کا کالا دھن بھی سفید اور عام آدمی کا سفید دھن بھی کالا اور جن سے پیسہ لیا وہ سب ان کے رشتے دار بنے ہوئے ہیں۔ روز یہ ہمیں کٹھ پتلی کہا کرتے تھے لیکن اب ثابت ہوگیا ہے کہ یہ خود بیرونی ہاتھوں کی کٹھ پتلی ہیں، کمال کی نوسر بازی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ 350 کمپنیوں کے ریکارڈ کی تفتیش ان کے دور میں ہوئی اور جس کے کاغذات بھی گورنر اسٹیٹ بینک نے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے اور گورنر بھی وہ جو انہوں نے خود لگایا تھا اس کے باوجود بھی انہوں نے ان کمپنیوں سے پیسہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ باہر کی کمپنیوں سے پیسہ لے کر بھی ان کی پارٹی صاف چلی شفاف چلی اور اس سے ایک ہی بات ثابت ہوئی کہ پیسہ پھینک اور تماشہ دیکھ۔

واضح رہے کہ مصدق ملک نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ یہ سارے کہتے تھے کہ ان سب کے اے ٹی ایم ہیں لیکن اس فیصلے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ اے ٹی ایم صرف پاکستان کے نہیں ہیں بالکل یہ بیرونی اے ٹی ایم بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بیان حلفی میں جھوٹ بولتا ہو اسے ایک نوکلیئر اسٹیٹ کیسے چلانے دیا جاسکتا ہے ؟ مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے قانون پر عمل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے