مولانا عبدالغفور حیدری

نیب میں پیشی کے موقع پر مریم نواز کے ہمراہ جائیں گے، عبدالغفور حیدری

لاہور (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینئر رہنما عبدالغفور حیدر کا کہنا ہے کہ 26 مارچ کو قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ نیب دفتر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ 26 مارچ کو مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے جانا ہے اور اس مقصد کے لیے کارکنوں کو متحرک کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قیادت کی پگڑیاں اچھالنا اور اسے مقدمات میں الجھانا نیب کا مشغلہ ہے، حکومت میں چینی اور آٹا چور موجود ہیں، فارن فنڈنگ کیس کا سالوں سے فیصلہ نہیں ہورہا لیکن  نیب کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نیب اور اس کے قوانین بنائے جارہے تھے تب بھی نیب کی مخالفت کی تھی، حکومت کا کوئی وژن اور کارکردگی نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 26 مارچ کی صبح نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن بھر پور تیاری کے ساتھ ریلی میں شرکت کیلئے پہنچیں۔ خیال رہے کہ  قمر زمان کائرہ نے سینٹرل پنجاب بھر کے کارکنوں اور رہنماؤں کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے