عظمی بخاری

مریم نواز 500 سے 800 روپے والا لان کا جوڑا پہنتی ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز 500 سے 800 کی قیمت کا لان کا جوڑا پہنتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کسی کی نقل نہیں کرتیں بلکہ سب انہیں کاپی کرتے ہیں، مریم زیادہ تر آن لائن شاپنگ کرتی ہیں۔ خدا نے مریم نواز کو ایسا خوبصورت چہرہ دیا ہے کہ انہیں زیادہ چیزیں لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی، وہ ایک یا دو چیزیں لگاتی ہیں، مریم نواز چھوٹے برانڈ کے لان کے کُرتے پہنتی ہیں تب بھی وہ بہت حسین نظر آتی ہیں، ان کا فیشن سینس ختم ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز بازار میں ملنے والے لان کے 500، 600 یا 800 روپے والے جوڑے خرید کر پہنتی ہیں، بات کپڑوں کی قیمت اور برانڈز کی نہیں ہوتی بلکہ اصل بات یہ ہے کہ کوئی ان کپڑوں کو کیسے پہنتا ہے، میں خود بھی ان سے انسپریشن لیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اعلی کے منصب پر فائز ہونے سے قبل وہ فیشن اور میک اپ کی باتیں کرتی تھیں لیکن اب وہ عوام کی خدمت میں مصروف ہوگئی ہیں اس لیے اب ایسی باتیں نہیں ہوتیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے