خواجہ آصف

نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی ان کے ہوں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی ان کے ہوں گے۔

 پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہنسی آتی ہے کہ وہ لوگ مطالبے کرتے ہیں جنہوں نے پانچ پانچ جماعتیں تبدیل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کل تک نواز اور شہباز شریف کے نعرے لگاتے تھے مگر آج وہ تحریک انصاف کے لیڈر ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے وفادار لیڈر سائيڈ لائن ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی نواز شریف کے ہوں گے، اس چیزکا بھی امکان ہے کہ نوازشریف کو پارٹی صدارت دی جائے، وہ 10 سے 12 وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنے کی بلاول بھٹو کی تجویز سے اتفاق کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے