بلاول بھٹو

تمام سیاستدانوں کو میثاق مفاہمت کی تجویز دیتے ہیں۔ بلاول بھٹو

گڑھی خدابخش (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تمام سیاستدانوں کو میثاق مفاہمت کی تجویز دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کسانوں کو زمینوں کا مالک بنایا، ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، ذوالفقار بھٹو آج بھی زندہ ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو شہادت کے 45 سال بعد بھی اپنی قبر سے حکومتیں بنا اور گرا رہے ہیں، آج دو صوبوں میں ہمارے جیالے وزرائے اعلی ہیں، چیئرمین سینیٹ بھی پیپلز پارٹی کا ہے، آصف زرداری دوسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اپنے پچھلے دور میں ہم نے صوبوں کو حق دیا، ذوالفقار بھٹو ریفرنس میں ہمیں تاریخی کامیابی ملی، یہ کامیابی تمام کارکنان کی کامیابی ہے۔ صدر زرداری نے ملک میں مفاہمت کی سیاست متعارف کروائی، کچھ سیاستدان ذاتی انا کیلئے ملک کی قسمت سے کھیلنا چاہتے ہیں، کچھ سیاستدان دھاندلی کا ڈھول بجارہے ہیں، کچھ سیاستدان ملک میں سیاسی عدم استحکام چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے سیاستدان ہیں جو پی این اے پارٹ 2 لانا چاہتے ہیں، جو اپنی انا کی تسکین کے لیے ملک اور عوام کی قسمت کے ساتھ کھیلتے ہیں، ماضی میں بھی نو ستارہ بنی اور مہم چلائی گئی، یہ نو ستارہ بھٹو کی حکومت ختم کرنا چاہتے تھے، ان کی تحریک کی وجہ سے ملک میں آمریت آئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے