مریم نواز

مریم نواز  کی جانب سے  مرحوم اداکار ماجد جہانگیر کے لیے پیغام جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی جانب سے مرحوم اداکار ماجد جہانگیر کے لیے پیغام جاری کیا گیا ہے۔  جس میں انہوں نے ماجد جہانگیر کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ٹوئٹر  پر جاری پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ پی ٹی وی کے ڈرامے ففٹی ففٹی کی یادیں ہمارے ذہنوں سے کبھی نہیں مٹیں گی اور ان کے ساتھ ماجد جہانگیر صاحب ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ خیال رہے کہ ماجد جہانگیر 10 جنوری کو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب مرحوم ماجد جہانگیر کے بیٹے فہد جہانگیر کا کہنا ہے کہ اداکار ماجد جہانگیر مرحوم کی میت 5 بجے بذریعہ جہاز لاہور سے کراچی پہنچائی جائے گی، تاہم ان کی تدفین کا اعلان 8 بجے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف سینئر اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر نے 80 کی دہائی میں ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے