کورونا وائرس

کورونا وائرس، 24 گھنٹوں میں 39 افراد کا انتقال، 1780 نئے کیسز کی تصدیق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 39 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 205 تا جا پہنچی ہے۔  دوسری جانب  1 ہزار 780 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد  5 لاکھ 90508 تک جا پہنچی ہے،  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے  فعال کیسز کی تعداد 18055 ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38887 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1780 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39 ہلاکتیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1038 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 559248 ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 259666 ہوگئی ہے جب کہ 4424 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ  پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 177008 ہے اور 5552 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19114 اور ہلاکتیں 201 ہوچکی ہیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73708 اور 2109 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10534 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 309 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4959 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 45519 ہے اور اب تک 508 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے