وزیراعظم شہباز شریف

ملک میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے بدامنی و دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ شدید تشویش کے باعث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزشن لیڈر شہباز شریف نے سندھ کے علاقے کوٹ لالو میں دہشت گردوں کی جانب سے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ اللٌٰہ کا شکر ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ملک میں بدامنی کے بڑھتے واقعات ہماری قومی توجہ اور جائزہ کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے حادثات کے بعد اب بدامنی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے