روسی ایپ

واٹس ایپ کی بندش کے بعد ٹیلی گرام کی مقبولیت میں مزید اضافہ

اسلا م آباد (پاک صحافت) مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس کی 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کو 6 گھنٹے کی بندش کے بعد دوسری مسیجنگ ایپس کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا اور ٹیلی گرام کو 70 لاکھ نئے صارفین ملے۔ ٹیلی گرام کے چیف ایگزیکٹو افسر ’سی ای او‘ نے دعویٰ کیا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی 6 گھنٹے کی بندش سے انہیں فائدہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو افسر کے مطابق 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کو واٹس ایپ کی بندش کے بعد ان کی ایپ کو 70 لاکھ نئے افراد نے جوان کیا جو کہ ایک منفرد ریکارڈ بھی ہے۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بیک وقت بہت سارے نئے صارفین کی جانب سے ایپ جوائن کرنے کی وجہ سے امریکا میں ٹیلی گرام کی سروس کچھ سست بھی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی بندش کے بعد ٹیلی گرام کو سب سے زیادہ امریکی عوام نے جوائن کیا، تاہم دنیا کے دیگر خطوں میں بھی مذکورہ ایپ پر نئے لوگ آئے۔ دوسری جانب مسیجنگ ایپ سگنل کی انتظامیہ نے بھی دعویٰ کیا کہ واٹس ایپ کی بندش کے بعد ان کے صارفین میں لاکھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، تاہم انہوں نے واضح تعداد نہیں بتائی۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے