پی ٹی آئی نے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا۔ خیال رہے کہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر محمود خان کو پارٹی سے نکالا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق ارکان ولسن وزیر، اشتیاق اُرمڑ، اقبال وزیر، یعقوب شیخ اور شفیق آفریدی کو بھی تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز بنانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا تھا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے