14 اگست

ملک بھر میں جشنِ آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں جشنِ آزادی کی تیاریاں شہر شہر، گلی گلی زور و شور سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کیلئے آئے ہوئے خریداروں سے بازاروں میں رونقیں بڑھ گئیں، بچے بڑے سبھی قومی پرچم اور بیجز کی خریداریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلے میں آزاد کشمیر میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے۔ خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں یومِ آزادی کی مناسبت سے ہارس فلیگ مارچ منعقد کیا گیا، شرکا نے پاکستان کے ساتھ ترکیہ، کشمیر اور دیگر دوست ممالک کے جھنڈے اٹھا کر فلیگ مارچ کیا۔ حیدرآباد میں نجی اسکول انتظامیہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جشن آزادی کی مناسبت سے لاہور، قصور اوپن سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا، پنجاب اسٹیڈیم سے شروع ہونے والی ریس قصور میں ختم ہوئی، ریس میں واپڈا کے زاہد علی فاتح قرار پائے۔

پشاور میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں جیپ ریلی منعقد کی گئی، ریلی میں ملک بھر سے 50 سے زائد ڈرائیورز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے