وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام سے ’پلانٹ فار پاکستان مہم‘ کا حصہ بننے کی اپیل

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام سے پلانٹ فار پاکستان مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔ مریم نواز شریف نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زمین بھی ماں ہے جو زندگی، خوراک اور معاش فراہم کرتی ہے، ایک درخت لگائیں اور زمین کو بہتر بنائیں۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ مہم کے دوران مفت پودے دیے جا رہے ہیں، اسٹوڈنٹس پلانٹ فار پاکستان کو لیڈ کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ درخت لگائیں تاکہ انسان کی سانس چلے، فضا زہر سے پاک ہو، درخت لگائیں تاکہ پنجاب کی سوہنی دھرتی مزید خوبصورت اور سر سبز ہو، ایک درخت لگائیں اور اسموگ کے اندھیرے مٹائیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کیو آر کوڈ اور جی آئی ایس سے پہلی بار شجرکاری کا ریکارڈ اور تعداد معلوم ہو گی، درخت صرف کاغذوں اور مہم میں نہیں سچ میں زمین پر لگیں گے اور نظر بھی آئیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے شہری درخت لگائیں، بچے والدین اور والدین بچوں کے نام پر درخت لگائیں، کاروباری، صنعت کار برادری، مزدور، کسان، ڈاکٹر، وکلاء، میڈیا سب مہم میں حصہ ڈالیں۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ مدارس، اسکول، کالج، یونیورسٹیاں، طالب علم، استاد درخت لگائیں اور دھرتی پر زندگی کو نئی زندگی دیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے