شاہد خاقان عباسی

اب عمران خان کو کسی صورت این آر او نہیں دیا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اب نااہل و نالائق عمران خان کو کسی صورت این آر او نہیں دیا جائے گا بلکہ ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوام کی تکالیف میں اضافہ کیا ہے، ملک کی معیشت تباہ کردی ہے، انہوں نے ملک میں سرمایہ کاری کا رحجان کم کیا ہے۔ یہ عوام کی بات کرنے سے قاصر ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ یہ 23 کروڑ مسلمانوں کا ملک ہے، آپ عوام کو تکلیف دینا خدمت سمجھتے ہیں، آپ کو ریاست مدینہ کی تاریخ کا ہی پتہ نہیں۔ کیا ریاست مدینہ کی تاریخ میں کبھی ایسا ہوا ہے کہ خلفائے راشدین نے دھمکیاں دی ہوں یا کسی کو گالیاں دی ہوں؟ انہوں نے کہا کہ کیس بنائیں اور نیب کو بھیج دیں۔ ہم نے پوری لگن کے ساتھ حکومت کی ہے۔ اب ہم آپ کی کرپشن، بزدار کی کرپشن اور آپ کے وزراء کی کرپشن سامنے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے