ملک بھر میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

(پاک صحافت) ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے، امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔

صدر اور وزیراعظم نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے، صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوشی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نہیں بھولنا، فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں امن اور امداد کی فراہمی یقینی بنائے، عید معاشی کمزور بہن بھائیوں کی خوشیوں میں مدد کا نام ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ صاحبِ ثروت ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شامل کریں، ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت اور سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا۔ دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی آج عیدالفطر ہوگی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے۔۔بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظر نہیں آیا وہاں عید جمعرات کو ہو گی۔برطانیہ سمیت یورپی ممالک، امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید منائی جائے گی، مقبوضہ کشمیر میں آج پاکستان کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے