گیس

ملک میں سردی بڑھتے ہی گیس نایاب، شہری پریشان

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں سردی بڑھتے ہی بیشتر شہروں میں گیس نایاب ہوگئی، گیس کی قلت کے باعث شہری پریشان ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں گیس کی بندش کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ملک کے مختلف صنعتی علاقوں میں گیس کی قلت سے پیداوار بھی متاثر ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، پشاور، کوئٹہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سکھر، میرپورخاص میں گیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ گیس کی بندش کے سبب مختلف شہروں میں مائیں بچوں کو پانی سے پاپے کھلا کر اسکول بھیجنے پر مجبور ہیں جبکہ مرد حضرات بغیر ناشتے کے کام پر جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گیس کی بندش سے متعلق  شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکثر گھر آتے ہوئے باہر سے کھانا لاتے ہیں لیکن مہنگائی کے طوفان میں بار بار باہر کا کھانا بھی ان کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔ بلوچستان میں بھی گھریلو صارفین دہری اذیت کا شکار ہیں، خون جماتی سردی میں شہری گیس نہ ہونے کے باعث ہیٹر چلانے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے