رضا ربانی

عام انتخابات میں مزید تاخیر نئی آئینی خلاف ورزی ہو گی، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مزید تاخیر نئی آئینی خلاف ورزی ہو گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہونے چاہئیں، سینیٹ کا نیا پارلیمانی سال 12مارچ 2024ء کو شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اس سے قبل آدھے سینیٹرز ریٹائرڈ ہو چکے ہوں گے، صوبائی و قومی اسمبلیوں کا ایلکٹرول کالج منتخب نہ ہوا تو 12 مارچ 2024ء سے سینیٹ غیر فعال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کو مزید کمزور کر دے گا۔

واضح رہے کہ رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے پاس 90 دن کا آئینی مینڈیٹ ہے، پاکستان کے حکمراں طبقے کو آئین سے کھیلنا بند کرنا ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح کے حالات میں کوئی پارلیمنٹ نہیں ہو گی اور یہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے