سعید غنی

ملک بھر میں انتخابات ایک وقت میں ہونے چاہئیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انتخابات ایک وقت میں ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر محنت سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں تمام اداروں کے اختیارات لکھے ہیں، مسائل تب ہوتے ہیں جب کوئی ادارہ اپنے دائرے سے نکلے، عدالت نے جو کردار ادا کرنے کی کوشش کی وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ایک جانب کہتے ہیں سیاسی جماعتیں بیٹھ کر باتیں کر لیں، دوسری جانب کہتے ہیں 90 دن میں الیکشن والا فیصلہ بھی قائم رہے گا۔ سپریم کورٹ آئین کے مطابق فیصلے کرے لیکن پنچایت قائم نہ کرے، اس وقت دو چھوٹے صوبے نہیں چاہتے کہ پنجاب میں الیکشن پہلے ہو، ایسا ہوا تو نیا ون یونٹ قائم کرنے کی کوشش ہوگی جو سندھ کے لیے قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرمتنازع فیصلوں کے لیے غیرمتنازع ججز کو کیس سننا چاہیے، چیف جسٹس نے اسپیکر اسمبلی کو کہا ہے پارلیمنٹ اچھے قوانین بنائے۔ اگر واقعی ایسا کہا گیا ہے تو یہ مناسب بات نہیں ہے، کوئی عدالت کوئی پارلیمان کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے