انتخابات

51 فیصد افراد کی الیکشن ایک ساتھ کروانے کی حمایت

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں 51 فیصد افراد نے الیکشن ایک ساتھ کروانے کی حمایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔ سروے میں 35 فیصد پاکستانیوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کا فیصلہ غلطی قرار دے دیا۔ 16 فیصد پاکستانی چیئرمین پی ٹی آئی کے اقدام کے حامی نظر آئے۔

51 فیصد پاکستانیوں نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات قومی اسمبلی کے ساتھ کروانے کی حمایت کردی، 34 فیصد نے مخالفت کرتے ہوئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات الگ الگ کروانے کا کہا۔ 77 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ سیاسی حالات میں تمام سیاست دانوں اور اداروں کو مل کر ملکی مسائل حل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

اس سوال پر کہ ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟ 49 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ پی ڈی ایم حکومت، جبکہ 32 فیصد نے عمران خان کی سابقہ حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے