سیکیورٹی فورسز

دہشتگردوں کا ملٹری پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کا ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے ایک بار پھر ملٹری چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا گیا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لیکرملک دشمن دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے ملٹری پوسٹ پر حملہ کر دیا ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائیک نور مرجان جام شہادت نوش کر گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائیک نور مرجان کا تعلق ضلع کرم سے تھا ۔  علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق  امن دشمنوں کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ دوسری جانب سے  پاک فوج  نے بھی  فور اور موثر جوابی کارروائی کی،  جبکہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ نور مرجان شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے