امیتابھ بچن

جب میں میچ نہیں دیکھتا تو ہم جیت جاتے ہیں، امیتابھ بچن

(پاک صحافت) بھارتی اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھاتا ہوا دیکھنے کے خواہش مند ہیں، اور اس حوالے سے بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی مزیدار چٹکلہ چھوڑ دیا۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل میں بھارت کی کامیابی کے بعد امیتابھ بچن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں تحریر کیا ہے کہ ’میں جب میچ نہیں دیکھتا تو ہم جیت جاتے ہیں۔‘ ان کے اس پیغام پر صارفین نے بھی دلچسپ انداز میں تبصرے شروع کر دیے۔

واضح رہے کہ ایک صارف نے بابر اعظم کے اشتہار کی تصویر جس میں ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے، شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فائنل میں آپ اس طرح بن جائیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’مہربانی کر کے آپ یہ میچ نہ ہی دیکھیں۔‘

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے