شہباز شریف

ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے جانوں کے نذرانے دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کیچ میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے جانوں کے نذرانے دینے والے قوم کے بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بلوچستان، کیچ میں چیک پوسٹ میں حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کرتے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جاری پیغام میں مزید کہاکہ خوشاب سے لانس نائیک منظر عباس اور خضدار سے سپاہی عبدالفاتح کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب کے رہائشی لانس نائیک منظر عباس اور خضدار کے رہائشی سپاہی عبدالفتاح  شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے