رانا ثناء اللہ

جب بھی وزیراعظم کی بات آتی ہے تو وہ ایک ہی نام نوازشریف ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے  پارٹی میں اختلافات سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ میں وزیراعظم کے امیدوار کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں، ن لیگ میں جب بھی وزیراعظم کی بات آتی ہے تو وہ ایک ہی نام نوازشریف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں پارٹی ابہامات اور نواز شریف کی واپسی سے متعلق گفتگو کی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی نہیں ہوتی اُنہیں واپس نہیں آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ قائد نوازشریف جب واپس آنا چاہیں گے آ جائیں گے، الیکشن سے قبل نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، پارٹی نوازشریف کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی چاہتی ہے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  اگر کسی وجہ سے نوازشریف نہیں ہوں گے تو ان کی جگہ ہمارے سینئر ترین رہنما شہباز شریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے