بلاول بھٹو

اگر 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہ کیا تو ملک کا نقصان ہوگا۔ بلاول بھٹو

سوات (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اگر 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہ کیا تو ملک کا نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خوازخیلہ سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گالی پر نہیں، عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ سلیکٹڈ نے جاتے جاتے افغانستان بھاگ جانے والے دہشت گردوں کو واپس لا کر بسا دیا، جب سوات کے لوگ دہشت گردی کا سامنا کر رہے تھے تو دیگر سیاسی جماعتیں خاموش تھیں، اس وقت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اعلان کیا تھا کہ وہ سوات میں پھر پاکستان کا پرچم لہرائیں گی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی دہشت گردی کا جواب سختی سے نہیں دیں گے تو معاملہ مزید بڑھ جائے گا۔ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کو جلایا گیا، ان واقعات کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کریں گے۔ شہید بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا گیا تو جیالوں نے پرامن احتجاج کیا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ یہی اعلان کیا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ کی شہادت پر ہم نے انتقام کا نعرہ نہیں لگایا۔ اگر اس وقت انتقام کا نعرہ لگاتے تو ملک جل جاتا۔ کٹھ پتلی امپائر کی انگلی کی وجہ سے سیاست میں تھا، سلیکٹڈ کو عدم اعتماد کی وجہ سے باہر نکالا گیا، ایک رات جیل میں گزارنے پر اعلان جنگ کر دیا، 9 مئی واقعات کی سازش پہلے سے تیار کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے