معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ انکشاف کیا ہے کہ ان کی انسٹاگرام پروفائل کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ تاہم یہ کوشش ناکام رہی لیکن حفاظتی تدابیر کی بنا پر انسٹا اکاؤنٹ کو لاک کیا گیا ہے اور انسٹاگرام حکام کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم چند روز میں آئمہ بیگ دوبارہ انسٹاگرام پر آجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ انہوں نے بروقت اپنی پروفائل ہیکینگ کی اطلاع انسٹاگرام کو کردی تھی، جس کے فوری بعد حفاظتی مقاصد کی بناء پر ان کی پروفائل لاک کردی گئی اور فی الحال ٹیم کی جانب سے ان کی انسٹاگرام پروفائل کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا شناخت کو بدنیتی کے تحت ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گلوکارہ  نے مداحوں کو آئمہ بیگ ہونے کا دعویٰ کرنے والے پروفائلز یا پیجز کے ساتھ بات چیت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور سوشل میڈیا سے اپنے بریک کے درمیان لوگوں کی تشویش کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے