نواز شریف

آج کا دن پاکستان کی دردناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر کو آئین روندا گیا، قانون توڑا گیا، پارلیمنٹ توڑی گئی ہم نے یہ تماشہ 4 بار دیکھا۔ پھر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا؟۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے آج پوچھا جاتا ہے کہ ملک ترقی کیوں نہیں کرتا؟۔ آج کا دن پاکستان کی اس درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے۔ بہت ٹھوکریں کھالیں، بہت دکھ سہہ لئے۔ اب بھی وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے