وزیراعظم شہباز شریف

ملکی تاریخ میں اتنی نالائق حکومت کبھی نہیں آئی، شہباز شریف

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں اتنی نالائق حکومت کبھی نہیں آئی۔ شہباز  شریف کا کہنا ہے کہ قائد کا خواب فلاحی مملکت کا تھا مگر ہم نے قائد کے فرمودات نظر انداز کر دیے جس پر شرمندہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کرا چی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، شہباز شریف کا کہناتھا کہ اس نالائق حکومت کو چلانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے انتہائی تگ و دو کی ، اگر اسٹیبلشمنٹ نے ان کو کی جانے والی سپورٹ کا بیس یا تیس فیصد کسی اور حکومت کو کیا ہوتا تو ملک کے حالات اور ہوتے ۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کا واحد حل علامہ محمد اقبالؒ اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمودات پر عمل کرنا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں ہماری حکومت میں منصوبے شروع نہ کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں ، نواز شریف کی حکومت میں گرین لائن کا تحفہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے