شہباز شریف

پاک چین اقتصادی راہداری لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر بنائے گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بیجنگ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں، اس وقت جب دنیا متعدد چیلنجز سے نبرد آزما ہے، پاکستان اور چین دوست اور شراکت دار کے طور پر کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ چینی قیادت کے ساتھ بات چیت اہم شعبوں خصوصاً سی پیک پر مرکوز ہوگی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر بنائے گی، سی پیک کا دوسرا مرحلہ سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے