وزیراعظم شہباز شریف

ملکی بقاء اور ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے  کہا ہے کہ ملکی بقاء اور ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیح پورے پاکستان کی اجتماعی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی  صوبہ خیبر پختونخوا  کے صدر ایمل ولی خان کی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور و سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات  کے دوران  موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ  ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی اجتماعی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ایمل ولی خان نے وزیرِ اعظم کو ڈیرہ اسماعیل خان کے جنگلات میں آگ پر فوری نوٹس اور کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے