شمشاد اختر

معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وزیر خزانہ

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پہلے 3 مہینے میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) ٹارگٹ سے زیادہ کلیکشن کی ہیں، حکومت چلانے کے لیے ہمیں پیسا چاہیے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

شمشاد اختر کا مزید کہنا تھا کہ معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، نگراں حکومت نے بہت جلد مسائل کو پہچانا ہے، نگراں حکومت آئی تو معیشت مشکلات کا شکار تھی، حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ بحرانوں کے باوجود معیشت کو بحال رکھنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرنسی کا غلط استعمال کرنا غیر قانونی ہے، اسے روکنا حکومتی ذمہ داری ہے، زراعت کے شعبے پر توجہ دے کر معاشی مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔ یہ نہیں کہتی مہنگائی کو ختم کیا، توجہ کے ساتھ مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے کوشش کی، اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے