شازیہ مری

عدم اعتماد کی تحریک نے نیازی اینڈ مافیا کے ہوش اڑا دئے ہیں۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک نے نیازی اینڈ مافیا کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔ جس کی وجہ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان کی دھمکی نوٹ کر لی ادارے بھی ریکارڈ پر رکھیں۔ ریاست وفاقی وزیر کی جانب سے دہشت گردی کی کھلی دھمکی دینے کا فوری نوٹس لے، اس وزیر پر دہشت گردی کا پرچہ کاٹ کر فوراً قانون کی گرفت میں لیا جائے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے نقصان بھگت چکے ہیں اور آج بھی نشانے پر ہیں، صرف وزیراعظم ہی نہیں ان کی کابینہ بھی مکمل پاگل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاگل وزیراعظم اور ان کی کابینہ ملک کیلئے خطرہ بن رہی ہیں، وزیراعظم بندوق اور ان کے وزرا خودکش بمباروں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے