نواز شریف
نواز شریف

معیشت کی بحالی کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ نوازشریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی بحالی کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی معاشی ٹیم کی نوازشریف سے جاتی امرا میں ہونے والی مشاورتی ملاقات میں پارٹی منشور میں معیشت کے بارے میں کئے گئے وعدوں پر بریفنگ دی گئی۔ نوازشریف نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں دلچسپی کا اِظہارکرتے ہوئے معاشی ٹیم کو مختلف اہداف کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔ انہوں نے آئی ٹی سیکٹر کے ذریعے 10 سے 12 ارب ڈالرز سالانہ کمانے، معاشی ٹیم آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹرز میں بہتری کے لئے تیزی سے منصوبہ بندی کے آغاز کی ہدایت کی۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کو بھی جدید ترین خطوط پر استوار کیا جائے اور آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں حائل ہر قسم کی رکاوٹیں ختم کرنے کی سفارشات تیار کی جائیں۔ حکومت ملتے ہی ان دو سیکٹرز میں جنگی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پرکام کیا جائے گا۔

معاشی ٹیم نے نواز شریف کو بتایا کہ آئی ٹی سیکٹر میں تھوڑی سی توجہ سے اربوں ڈالرز کا قیمتی ترین زرمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے ملک میں اب تک فائیو جی ٹیکنالوجی نہ ہونے سے اربوں ڈالرز کا فائدہ حاصل نہیں کر پا رہا۔ معاشی ٹیم نے اپنی بریفنگ میں مزید کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت فائیو جی ٹیکنالوجی کے ذریعے سالانہ اربوں ڈالر کما رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے